Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کا انسداد دہشتگردی عدالت میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کرنیکا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کا انسداد دہشتگردی عدالت میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: توشہ خانہ فیصلے کے بعد احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آمد پر باضابطہ درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔

درخواست کے متن کے مطابق سیاسی انتقام کے باعث مقدمے میں نامزد کیا گیا، پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں، مجھ پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔
استدعا کی گئی کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت عدم حاضری کے باعث خارج کر دی تھی۔ توشہ خانہ احتجاج میں تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں عمران خان نامزد ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *