Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 2 افراد قتل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 2 افراد قتل

راولپنڈی: گرجاروڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ ثابت ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گرجاروڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیں۔
گاڑی میں سوار دونوں افراد کے سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

قتل ہونے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ۔ مقتولین میں ریاست اور خضر شامل ہیں۔ مقتولین باپ بیٹا ہیں اور گرجا کے علاقے کے رہائشی ہیں۔

ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھر نے بتایا کہ واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتولین نے بھی دو سال قبل قتل کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *