Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر اضافے سے 1837 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 97 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 981 روپے کی سطح پر آگئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام کی لین دین نئی قیمت پر ہوئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2080روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1783.26 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *