Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ کا فیصلہ، عمران خان کا 4 مارچ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ کا فیصلہ، عمران خان کا 4 مارچ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 90 روز میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کے عدالتی حکم کے بعد 4 مارچ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح تھا الیکشن 90 دن سے زیادہ آگے نہیں جا سکتے، قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 5 ججز نے کہا الیکشن 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے، انہوں نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، یہ کبھی آزاد عدلیہ نہیں چاہتے، ججز کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر قانون کا بیان شرمناک ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *