Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈائمنڈ کیک اور ہیرے سے جڑے گلاب؛ اداکارہ نے سالگرہ پر93 لاکھ خرچ کردیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈائمنڈ کیک اور ہیرے سے جڑے گلاب؛ اداکارہ نے سالگرہ پر93 لاکھ خرچ کردیے

پیرس: بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے اپنی 29 ویں سال گرہ پیرس میں منائی اور شاہانہ اخراجات کی نئی تاریخ رقم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقابلۂ حسن سے اداکاری تک کے سفر میں ہر سطح پر دھاک بٹھانے والی اروشی روتیلا نے اپنی پُرتعیش سال گرہ کی تقریب کو ہیرے سے جڑے 100 گلابوں سے سجایا اور 24 قیراط کے کپ کیک اور ڈائمنڈ کیک بھی رکھے۔

اس تقریب کو ہیلیم کےغباروں، اصلی گلابوں اور شاندار موم بتیوں سے سجایا گیا تھا۔ اس شاندار تقریب میں 93 لاکھ روپے خرچ آیا۔ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنے کے لیے تصاویر شیئر بھی کیں۔

اروشی نے اپنی زندگی کے خاص دن کی مناسبت سے قیمتی لباس تیار کرایا تھا۔ نیلے رنگ کے مڈی ڈریس جس میں شیشے جڑے تھے۔ ہیرے کی انگوٹھی، چنکی بریسلٹ اور مہنگی بالیاں بھی قابل دید تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکار و اداکاراؤں نے سال گرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *