Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کی گرفتاری کیلیے بلوچستان پولیس لاہور پہنچ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کی گرفتاری کیلیے بلوچستان پولیس لاہور پہنچ گئی

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر بلوچستان پولیس لاہور پہنچ گئی۔

عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس بلوچستان زمان پارک جائے گی اور جیسے ہی عمران خان زمان پارک اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلیں گے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی۔

پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
زمان پارک آنے والے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ پولیس شہر کے مختلف علاقوں میں کارکنوں کو گرفتار کرنے لگی، زمان پارک آنے والے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا اور گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

کینال روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی آگے بڑھنے کی کوشش میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا، جس پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال شروع کر دیا۔ پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کر کے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ شروع کر دی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *