Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عورت مارچ کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت ہونے پر خارج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عورت مارچ کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت ہونے پر خارج

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عورت مارچ کی اجازت دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عورت مارچ کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عورت مارچ کا اجازت نامہ آئین کے آرٹیکل 31 کی کھلی خلاف ورزی ہے، آئین پاکستان کی دفعہ 2 کے مطابق ریاست کا مذہب اسلام ہے، اجازت نامہ دیتے ہوئے آرٹیکل 16 کو نظر انداز کیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ بینرز اور پلے کارڈ ماضی کی بات ہے، ابھی آپکو کیا خدشہ ہے؟ کیا حقوق کی بات کرنے کا آئین پاکستان نے ان کو حق نہیں دیا ؟

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس میں کچھ پابندیاں بھی لگائی گئیں ہیں، اسلامی ریاست میں ایسا ممکن نہیں۔

چیف جسٹس نے عورت مارچ کی اجازت دینے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔

یاد رہے کہ درخواست گزار نے عورت مارچ کی اجازت کا ڈی سی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *