Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عورت مارچ کے شرکا کا صحافیوں پر تشدد، خاتون صحافی زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عورت مارچ کے شرکا کا صحافیوں پر تشدد، خاتون صحافی زخمی

اسلام آباد: عورت مارچ کے شرکا نے صحافیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں خاتون صحافی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عورت مارچ کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ شرکاء نے خواتین کے حقوق کیلئے نعرے بازی بھی کی۔

شرکا نے انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ رستے سے آگے نکل کر ڈی چوک جانے کی کوشش کی اور خواتین نے آگے آکر خاردار تاریں ہٹا دیں۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر عورت مارچ کے شرکاء کا صحافیوں پر تشدد پتھراؤ نجی ٹی وی چینل کی فی میل روپرٹر سمیت فوٹو گرافر زخمی ہسپتال منتقل۔

انہوں نے نعرے لگائے کہ سڑک پر احتجاج کرنا ہمارا بھی حق ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو روکا اور پولیس حکام اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

اسی دوران عورت مارچ کے شرکا نے کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی اور کیمرہ مین زخمی ہوگئے۔ خواتین اور خواجہ سراؤں نے کوریج کیلئے آئے میڈیا پر ہی حملہ کردیا۔ صحافیوں نے عورت مارچ کا بائیکاٹ کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *