Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلیے دائر درخواستیں واپس لے لیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلیے دائر درخواستیں واپس لے لیں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نے تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں فوری سماعت کیلیے مقرر نہ ہونے پر واپس لے لیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلا کی جانب سے دائر درخواستوں میں تھانہ رمنا کے دو اور کوئٹہ کے ایک مقدمے میں 15 روز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ۔ درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں اور آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *