Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنےکا کیس: عمران خان کی متفرق درخواست سماعت کیلیے مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنےکا کیس: عمران خان کی متفرق درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کا کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست کل بروز (جمعرات) کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو لکھا خط ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست دائر کی تھی۔

عمران خان نے ضمنی الیکشن میں جیتی ساتوں نشستوں پر حلف نہ لینے کا خط لکھا تھا۔
ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ طلب

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کو طلب کر لیا۔ الیکشن سے متعلق سیکورٹی معاملات پر بریفنگ کے لئےوزارت دفاع اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کو طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کو 10مارچ جمعہ صبح 11 بجے بلایا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو13 مارچ پیر کو بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی پنجاب کے جنرل الیکشن کے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *