Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندے بحال کردئیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندے بحال کردئیے

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختون خوا اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کو کالعدم قرار دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے خلاف رٹ دائر کی تھی کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیارات ہیں کہ شفاف انتخابات کےلئے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیں یہ پہلی دفعہ معطل نہیں ہوئے، 2018 میں بھی انتخابات کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کیا گیا تھا۔
جس پر جسٹس روح الامین نے کہا کہ یہ کئی بار معطل ہونگے کیا ان بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبائی اسمبلیوں کو معطل کیا گیا تھا یا صرف بلدیانی نمائندے ہی معطل ہونگے؟۔

فاضل بنچ نے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خیبر پختون خوا اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرے کے احکامات جاری کردیئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *