Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: سچل پولیس نے اسکیم 33 کاغازن سوسائٹی سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے بدھ کی صبح اسکیم 33 کاغان سوسائٹی سرسید چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈٓاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو پولیس کی حراست میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 24 سالہ محمد حسنان ولد عبد الغفار اور 22 سالہ محمد فاروق ولد حبیب اللہ کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے دو ٹی ٹی پستول، 5 مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *