Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1819 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ریٹ 1 لاکھ 97 ہزار 700 جبکہ دس گرام کی قیمت 343 روپے اضافے سے 1 لاکھ 69 ہزار 496 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی لین دین نئی قیمت پر ہوئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *