Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیوگوادر ایئر پورٹ کے 23مارچ کو افتتاح کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیوگوادر ایئر پورٹ کے 23مارچ کو افتتاح کا امکان

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی آپریشن سے قبل نیو گوادر ایئرپورٹ کی سیفٹی چیکس کا مرحلہ مکمل کرلیا، افتتاح ممکنہ طور پر 23 مارچ کو کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق گوادر کے نئے بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے بعد فضائی آپریشن کے تناظر میں سی اے اے کی جانب سے حتمی سیفٹی چیکس شروع کیے جس کے دوران گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے، ائیرسائیڈ، ٹرمینل بلڈنگ سمیت دیگر کے سیفٹی چیکس کے مرحلے طے کیے گئے۔

گوادرانٹرنیشنل ائرپورٹ حکومت جلد فضائی آپریشن بحالی کا ارادہ رکھتی ہے،فضائی آپریشن سے قبل عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کو مدنظر رکھ سی اے اے کے متعلقہ شعبے کی ٹیم فائنل چیک کے پروسیجر کو مکمل کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گوادر کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح ممکنہ طورپر23مارچ کو کیا جارہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *