لاہور: پولیس اور پی ٹی آئی تصادم کے دوران ہلاک کارکن بلال علی کا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بلال علی کا پوسٹ مارٹم میو اسپتال مردہ خانہ سے کروایا گیا۔ اس کے سر پہ گہری چوٹ کا زخم پایا۔ جنرل اسپتال کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق علی بلال کی موت دماغ میں گہری ضرب آنے کے بعد خون زیادہ بہنے، جگر اور لبلبہ میں خون جمع ہونے سے ہوئی، دماغ میں خون جمع ہونے سے علی بلال کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہوگیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علی بلال کے جسم کے حساس اعضاء پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر ہوا۔

Leave a Reply