Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، آرمی چیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں سی پیک کا جائزہ لینے کیلئے گوادر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سی پیک سیکیورٹی پر امن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا، جنرل عاصم منیر نے مقامی معززین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا جبکہ دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *