Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
11 یوسیز میں انتخابات کرانے سے متعلق حافظ نعیم کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

11 یوسیز میں انتخابات کرانے سے متعلق حافظ نعیم کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 11 بلدیاتی یونین کمیٹیوں میں انتخابات کرانے سے متعلق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں 11 بلدیاتی یونین کمیٹیوں میں انتخابات کرانے سے متعلق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ 11 نشستوں پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات نہیں ہوئے تھے۔ امیدواروں کے انتقال اور دیگر وجوہات کی بنا پر انتخابات نہیں کرائے گئے۔ 11 نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا گیا۔
درخواستگزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن 11 نشستوں پر انتخابات کرانے سے گریز کر رہا ہے۔ مئیر شپ کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے فوری انتخابات کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن کو فوری 11 نشستوں پر انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 10روز میں جواب طلب کرلیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *