Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جرنیلوں اور ججز کے توشہ خانہ ریکارڈ کی تفصیلات ظاہر کی جائے، فواد چوہدری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جرنیلوں اور ججز کے توشہ خانہ ریکارڈ کی تفصیلات ظاہر کی جائے، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ توشہ خانہ سے فوجی جرنیلوں اور ججز کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے لائی جائے۔

فواد چوہدری کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب وفاقی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 2002 سے 2023 تک کے توشہ خانہ کے 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ کو کابینہ ڈویژن کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے پبلک کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو میں فواد چوہدری نے عدالتی کمیشن کے ذریعے حاصل کیے جانے والے تحائف کو گوشواروں میں ظاہر کرنے اور ان پر ٹیکسوں کی ادائیگی کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کی فہرست ہمارے سامنے ہے، اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح نواز شریف خاندان اور زرداری خاندان نے توشہ خانہ کو لوٹا، ریکارڈ پی ٹی آئی کے سیاسی حریفوں کی کرپشن کا “ایک اور ثبوت” ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وہ عمران خان اور (ان کی اہلیہ) بشریٰ بی بی پر اربوں مالیت کے اشتہارات کے ذریعے حملہ کر رہے ہیں (اب معلوم ہوا کہ) وہ خود قصوروار فریق تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں میں اگر کوئی ایسا تھا جس نے تحائف کے حصول کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا تو وہ عمران خان تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے سب سے کم تحائف حاصل کیے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ “توشہ خانہ کا اصل غلط استعمال یہ تھا کہ نواز شریف اور زرداری نے وہاں سے گاڑیاں کیسے نکالیں، لگژری گاڑیوں کی قیمت ان کی اصل قیمت کے مقابلے میں محض “چند سکے” تھے جو کہ قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ .

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ فہرست ابھی تک نامکمل ہے، لسٹ 2002 سے شروع ہوتی ہے اور ہمیں کم از کم 1988 کے بعد کی فہرست کو دیکھنا چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *