Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شام و ترکیہ کیلئے امداد کا پہلا پاکستانی بحری جہاز منزل تک پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شام و ترکیہ کیلئے امداد کا پہلا پاکستانی بحری جہاز منزل تک پہنچ گیا

اسلام آباد: شام اور ترکیہ کے لیے روانہ کیا گیا امداد کا پہلا بحری جہاز نصر شام پہنچ گیا جس پر ایک ہزار ٹن امداد موجود ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دونوں ممالک کے لیے این ڈی ایم اے نے یہ سامان 28 فروری کو یہاں سے روانہ کیا تھا، 1000 ٹن امدادی سامان لے کر جانے والا یہ پہلا بحری جہاز ہے جو منزل پر پہنچا ہے۔ امدادی سامان میں کمبل، خشک راشن، دوائیں اور گرم کپڑے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق جہاز کی استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، شامی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، پاکستانی سفیر ائیر مارشل (ر) شاہد اختر، اسکول کے بچوں اور دیگر لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، بچوں نے بینڈ کی دھن بجا کر جہاز اور عملے کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس معاون بھی 550 ٹن لوڈ کے ساتھ 12 مارچ روانہ کیا گیا، این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک سول بحری جہاز بھی 67 کنٹینرز کے ساتھ بھیجا جا چکا ہےم این ڈی ایم اے دو سول بحری جہازوں کے ذریعے مزید امداد جلد بھیجے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *