Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 1886 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 199200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 170782 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1834 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی لیکن اسکے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *