Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہری علاقوں میں جنگی مشقوں پر فرانسیسی فوج کی عجیب منطق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہری علاقوں میں جنگی مشقوں پر فرانسیسی فوج کی عجیب منطق

فرانس کے ایک چھوٹے سے علاقے کیہورز میں رہائشی اس وقت حیرت میں آگئے جب برطانوی فوج نے علاقے میں داخل ہوکر اپنی اپنی پوزیشنز سنبھال لیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس اور برطانیہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کے تحت برطانوی فوج فرانسیسی علاقے کیہورز میں داخل ہوئی اور فائرنگ کی مشق شروع کردی۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہ برطانوی فوجیوں نے کیسے علاقے میں داخل ہوکر فائرنگ کی مشقوں کا آغاز کیا جبکہ شہری اپنے روز مرہ کے معمولات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔

دراصل مشق فرانسیسی جوائنٹ فورسز کمانڈ ’اورین 2023‘ کا حصہ تھی جس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں “آپریشنل تیاری” کو تقویت دینا تھا۔
رویل ایئرفورس RAF حکام کا کہنا تھا کہ یہ مشق بین الممالک سطح پر ہتھیاروں کی مشترکہ تربیت کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *