Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا، زلمے خلیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا، زلمے خلیل

سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے پاکستان میں جون میں الیکشن کرانے کی تجویز دیدی۔

افغانستان کیلئے امریکا کے سابق خصوصی ایلچی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی جیسے تین بڑے بحرانوں کا سامنا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی پر لٹکانا یا قتل کرانا غلط روش ہے۔
زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں میں 2 تجاویز دیتا ہوں جس میں پہلی یہ کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا دوسری تجویز یہ ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ملک کو بچانے اور استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مل بیٹھ کر مسائل کی نشاندہی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں اور جو بھی الیکشن میں کامیاب ہو اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہوگا اسکو کام کرنے دیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *