Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فرحان سعید عمران خان کی حمایت کے لئے میدان میں آگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فرحان سعید عمران خان کی حمایت کے لئے میدان میں آگئے

لاہور: پاکستانی گلوکار اور ادکار فرحان سعید نے عمران خان کی متوقع گرفتاری اور زمان پارک میں پولیس کی چھاپہ کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔

فرحان سعید نے ٹویٹر پر پولیس کارروائی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ قوم کے سب سے پسندیدہ اور مقبول لیڈر کو اپنی قوم سے دور رکھنے والے سن لیں، ایسا کرنے سے یہ قوم کو ہمیشہ کیلئے ہجوم بنادیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اور بات ہے کہ گرفتاری کرنے والے یہی چاہتے ہیں لیکن اللہ نے قوم کا مقدر کچھ اور لکھا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح سے پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک کے علاقے کو گھیرا ہوا ہے اور ان کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ متعدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *