Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کے اضافے سے 1904 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1972 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 201500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 172754 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2120 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1817.55 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *