Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
زمان پارک کا گیدڑ عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے، مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

زمان پارک کا گیدڑ عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک کا گیدڑ عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے۔

مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی، ووٹ کی عزت کے لئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی، آر ٹی ایس کی جگہ بابا زحمت کے چیلوں نے لے لی ہے، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا، نواز شریف جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلاگیا، یہ ہوتی ہے بہادری۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جو عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے، ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے، یہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں عدالت اور ججوں کے سر پھاڑ رہا ہے، ملک کے ٹکڑے کرنے کی باتیں کرنے والا عدالتی احکامات کے ٹکڑے ٹکڑے کر رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *