اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو قانون کا احترام کرتے ہوئے گرفتاری دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہ انہوں نے ریاستی رٹ کے حوالے سے باغیانہ روش اختیار کر رکھی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے طرز عمل سے ریاستی رٹ کمزور ہونے کا احتمال ہے، عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کلچر اپنایا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان ملک مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، دیکھتا ہونا گا کہ کون سی ایسی طاقتیں ہیں جو عمران خان فتنے کو تحفظ دے رہی ہیں۔

Leave a Reply