لاہور میں سیاسی کشیدگی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے منتظمین کو بھی پریشانی میں متبلا کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام پروگرام کے مطابق آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین اہم شیڈول میچ کروانے کیلئے پُر عزم ہیں جبکہ گزشتہ روز لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے تھے۔
مال روڈ کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر ٹیموں نے جس روٹ سے اسٹیڈیم کی طرف موڑنا ہے، یہ وہ ہی راستہ ہے جہاں اس وقت پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے موجود ہے۔

Leave a Reply