ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ایک بار پھر ’’خان‘‘ خاندان سے متعلق بیان دیکر توجہ حاصل کرلی۔
بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ملائیکہ اروڑا نے اپنے حالیہ دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ’’میرے نام کے آخر سے خان ہٹ چکا ہے، مجھے انڈسٹری کے بہت سے لوگوں نے کہا کہ ارباز خان کا نام ہٹا کر غلطی کررہی ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ انڈسٹری میں اپنا نام بناچکی ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’طلاق کے بعد اپنے کنیت سے ‘خان’ ہٹانے پر مجھے صرف فائدہ نہیں بلکہ نقصان بھی ہوا۔ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ‘خان’ ہونا انڈسٹری میں کسی اعزاز سے کم نہیں‘۔

Leave a Reply