Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر صورت قانون کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر صورت قانون کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم کو بالخصوص پنجاب میں ہر صورت قانون کی عمل دراری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔ جس میں نوازشریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال اور پولیس ، سکیورٹی اداروں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا،۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہر صورت قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا گیا تو پیش ہوئے‘۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *