Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، امریکی سفیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں 2 روزہ یو ایس پاکستان انوویشن ایکسپو گزشتہ روز شروع ہوگئی، نمائش کا مقصد حکومتِ امریکا کی معاونت سے فعال ہونیوالے نئے پاکستانی کاروباری سلسلوں (سٹارٹ اپس) کی کامیابیوں کی کہانیوں کو اْجاگر اور اْن کیلیے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.

تقریب سے افتتاحی خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا امریکی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، امریکہ پہلے ہی پاکستانی مصنوعات کیلیے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جبکہ ہم سال بہ سال پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھ رہے ہیں لیکن اب بھی دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے.
سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال مْلک ہے لیکن کامیابی کی اگلی منزل تک رسائی کیلیے اختراع پسندی اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *