Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں درج مزید 2 مقدمات میں بھی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست ضمانتیں دائر کی، جس میں لاہور ہائی کورٹ سے 15 روز کی حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، جس پر جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی سماعت کرے گا۔
حفاظتی ضمانت کے سلسلے میں دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر عمران خان کے ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *