Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان پر درج دہشت گردی کیسز کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان پر درج دہشت گردی کیسز کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے آئی ٹی سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر درج مقدمات کی انکوائری کرے گی۔

علاوہ ازیں پولیس اور دیگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں کے حوالے سے بھی جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں تمام اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *