Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات ملتوی کرکے آئین کی خلاف ورزی کی، عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات ملتوی کرکے آئین کی خلاف ورزی کی، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ آج ہر شخص کو عدلیہ اور وکلا کے ساتھ اس امید کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کہ وہ آئین کی حفاظت کریں گے کیونکہ اگر آج (الیکشن کمیشن کے فیصلے کو) مان لیا جائے تو یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی 2 صوبائی اسمبلیوں کو اس امید کے ساتھ تحلیل کر دیا تھا کہ انتخابات 90 دنوں میں ہوں گے جیسا کہ ہمارے آئین میں واضح ہے، ہم نے یہ کارروائی آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فاشسٹوں کے ایک گروپ کو دہشت گردی کا راج مسلط کرنے کی اجازت دینے کے لیے نہیں کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *