Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق دوبارہ گنتی مومن آباد کی یوسی 3، منگھوپیر یوسی 12، ضلع شرقی کے علاقے گلشن کی یوسی 1، اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن میں 6 یونین کونسلز کے نتائج چیلنج کیے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 83 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ جماعت اسلامی 82 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان تحریک انصاف 40 نشستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *