Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

پشاور: ملک میں گزشتہ روز آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے سے اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے تین صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ 9 بج کر 47 منٹ پر آیا جس کے جھٹکے کافی دیر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا کا ضلع سوات سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ریسکیو کا کام بھی جاری ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے 20 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دیرلوئر میں شدید زلزلے سے ایک خاتون جاں بحق اور 60 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ زلزلے سے کئی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *