Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اداکار محمود اسلم اپنی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برس پڑے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اداکار محمود اسلم اپنی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برس پڑے

کراچی: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محمود اسلم اپنی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بول بڑے۔

بُلبلے ڈرامے سے مشہور اداکار محمود اسلم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان کی موت کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

محمود اسلم نے جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم کسی کی موت کی خبر کو وائرل کرنے سے پہلے تو تصدیق کر لیا کریں۔

محمود اسلم نے کہا کہ اس خبر کو سُن کر میرے گھر والے اور دوست احباب پریشان ہوگئے ہیں اور مجھے لگاتار فون کالز آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبرگردش کر رہی تھی کہ اداکار محمود اسلم انتقال کر گئے ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز سمیت محمود اسلم کے دیگر ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر مذمت کی جارہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *