Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شارع فیصل پر پنک بس حادثے کا شکار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شارع فیصل پر پنک بس حادثے کا شکار

کراچی: شارع فیصل فوزیہ وہاب فلائی اوور پر پنک بس حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شارع فیصل سے فوزیہ وہاب فلائی اوور پر چڑھتے ہوئے پنک بس ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک پولیس نے ہیوی کرین کی مدد سے پنک بس کو فٹ پاتھ سے ہٹا کر روانہ کر دیا گیا، حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فیروز آباد ٹریفک پولیس چوکی کے ایس او اشرف جھٹ کے مطابق پنک بس کو حادثہ بارش کے دوران ڈرائیور کی جانب سے بریک لگانے پر پیش آیا جس پر پنک بس ڈرائیور سے بے قابو ہوئی اور گھوم کر فوزیہ وہاب فلائی اوور کی دیوار سے ٹکرا گئی

انھوں نے بتایا کہ عام تعطیل کے باعث پنک بس میں مسافر نہ ہونے کے برابر تھے اسی وجہ سے کوئی بڑا بقصان نہیں ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *