Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، شہریوں کو احتیاط کا مشورہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، شہریوں کو احتیاط کا مشورہ

کراچی: سندھ میں کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کے بعد طبی ماہرین نے شہریوں کو چہرے پر ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے اور صوبے میں کورونا کے مزید 16 مثبت کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 72 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے مثبت کیسز کی شرح 22.2 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں کورونا کے 17 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 4 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے ہجوم والی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *