Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے نے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے سی اے اے احکامات ہوا میں اڑادیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے نے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے سی اے اے احکامات ہوا میں اڑادیے

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات نظرانداز کردیے۔

پی آئی اے افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کے سی اے اے احکامات پر 8 ماہ سے عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بجائے قائم مقام ڈپٹی جنرل مینیجرز تعینات کردیا گیا۔

سی اے اے نے میمونہ فیروزہ اور سعید سومرو کو قوانین کی خلاف ورزی پر بالترتیب اگست اور جولائی 2022 میں عہدوں سے فوری ہٹانے، سیفٹی کے معاملات سےدور رکھنے، کسی بھی انتظامی عہدوں پر فاٸز اور تعینات نہ کرنے کے نوٹسز جاری کٸے تھے۔

دونوں مینیجرز کے معطل کئے گئے لائسنس بھی تاحال بحال نہیں کٸے گٸے۔ سی اے اے نے خاتون افسر کو 5 برس تک کسی بھی اہم عہدے پر تعینات یا فائز نہ کرنے کی پابندی بھی عائد کر رکھی ہے

ترجمان سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن نے بطور ریگولیٹر دونوں افسران کے خلاف کارروائی کے لئے لکھا تھا، لیکن احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، تاہم عملدرآمد کے لیے پی آئی اے پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *