Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی

کوئٹہ: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکر دی گئی ۔عدالت نےحسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے لیگل ایڈوائزر حسان نیازی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جس کے بعد پولیس سخت سیکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی۔
حسان نیازی نے جوڈیشل میجسٹریٹ کے روبرو بیان میں کہا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کا لیگل ایڈوائزر ہوں۔

حسان نیازی کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عمران خان کے فوکل پرسن کو گزشتہ روز ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی۔

یاد رہے کہ 20 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *