Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئل سیکٹر اسٹیک ہولڈرز کافارن ایکسچینج نقصانات پر تحفظات کا اظہار

لاہور: آئل سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز ںے اوگرا سے فارن ایکسچینج نقصانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ اوگرا غیر مستحق کمپنیوں کو دی گئی رقوم واپس لے۔

آئل سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز نے اوگرا کی فارن ایکسچینج نقصانات کے فرق کی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اوگرا غیر مستحق کمپنیوں کو اس مد میں دی گئی رقم فی الفور واپس لے۔

آئل سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز نے ان تحفظات کا اظہار 21 مارچ کو ہونے والے ایک اجلاس میں کیا جس میں اوگرا کے اعلیٰ عہدیداران سمیت، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے چیئرمین اوگرا کی توجہ تمام سٹیک ہولڈرز کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کی جانب مبذول کرائی۔

طارق وزیر علی نے خط میں نئی ابھرتی ہوئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ذمہ دار چئیرمین اوگرا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ چئیرمین اوگرا کی عدم توجہ کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ نا مناسب معاشی حالات کے باعث پہلے ہی مشکلات کا شکار ان کمپنیوں کے جائز مطالبات کو اوگرا نے نظر انداز کیا۔

طارق وزیر علی نے کہا کہ پوری انڈسٹری ماسوائے پی ایس او کے مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے متعدد بار اوگرا اور وزارت پٹرولیم سے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی کرنسی کے فرق سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کی مناسب پالیسی بنائی جائے جس سے ملکی خزانے کی بچت بھی ہو گی اور میرٹ بھی قائم رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *