Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ بغیر اسٹوری کا ویڈیو گیم ہے، یاسر حسین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ بغیر اسٹوری کا ویڈیو گیم ہے، یاسر حسین

کراچی: اداکار، رائٹر اور ڈائرکٹر یاسر حسین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان ‘ بغیر اسٹوری کا ویڈیو گیم ہے۔

یاسر حسین نے انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری میں کہا کہ اگر آپ ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرسیریز’ مشن امپا سبل ‘ کی کوئی ایک بھی فلم دیکھ چکے ہیں تو شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ آپ کو ایک بغیر اسٹوری کے ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی۔

’مشن امپاسبل‘ میں ہالی ووڈ کے میگا اسٹار ٹام کروز نے ایکشن سے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس میں کئی خطرناک اور ناقابل یقین اسٹنٹ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی فلم ’ پٹھان‘ باکس آفس پر غیرمعمولی کامیابی حاصل کر چکی ہے اور فلم نے متعدد نئے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *