Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جعلسازی کیس؛ عمر سرفراز چیمہ آج ہی اینٹی کرپشن پنجاب میں طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جعلسازی کیس؛ عمر سرفراز چیمہ آج ہی اینٹی کرپشن پنجاب میں طلب

لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جعلسازی کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب نے آج 28 مارچ کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق گورنر اور انکی ہمشیرہ کو 25 مارچ کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے عمر سرفراز چیمہ کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے اپنی بہن فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر وراثت میں حصہ دلوایا۔ فاطمہ سرفراز چیمہ کی ڈاکٹر ظہیر صفدر سے 2013 میں طلاق مؤثر ہوگئی تھی، ڈاکٹر ظہیر صفدر کے گزشتہ سال انتقال کے بعد انکی طلاق یافتہ بیوی فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلسازی سے وراثت میں حصہ دلوایا گیا۔
عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں اپنی بہن کا اندراج کروایا اور انہوں نے گورنر کا حلف لینے کے سات دن بعد ہی اپنے سابق بہنوئی کی وراثت کا انتقال درج کروایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *