Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی ضم شدہ فاٹا اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی ضم شدہ فاٹا اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کیلئے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے ارکان قومی اسمبلی کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

شہباز شیرف نے کہا حکومت ملک بھر کے معاشی طور پر کمزور علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفد نے وزیرِ اعظم کو متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد طوری، ارکان قومی اسمبلی مولانا جمال الدین، علی وزیر، محسن داوڑ کے علاوہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ متعلقہ اسکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری ای سی سی اور دیگر فورمز سے جلد کروائی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *