Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے کی جانب سے 39 ہزار ملین ٹیکسز خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے کی جانب سے 39 ہزار ملین ٹیکسز خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف

کراچی: پی آئی اے کی جانب سے 39 ہزارملین سے زائد ٹیکسز سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی،ایف ای ڈی انٹرنیشنل، تنخواہوں سے متعلقہ ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیے، ایمبارکیشن ٹیکس، سیکیورٹی چارجز،انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ چارجزبھی وصول کیے، وصول کیے جانے والے دیگرگورنمنٹ ائیرپورٹ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کو 45 یوم میں جمع کرانا ضروری تھا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2020،2021 میں ٹیکسز وصولی کے بعد ایف بی آراورسول ایوی ایشن اتھارٹی کو جمع کرائے جانا تھے، 2019 میں بھی وصول کردہ 38 ہزار ملین سے زائد ٹیکسز متعلقہ اداروں کو ادا نہیں کیے گئے، ٹیکسز کی عدم ادائیگی پرآڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی اعتراضات عائد کر دیے۔
آڈیٹرز اعتراضات پر ائرلائن انتظامیہ نے سن 2022 میں 67 ملین جمع کرائے جانے کا جواب دیا، دیگر رقم کی جلد ازجلد ادئیگی کرنے پر مبنی جواب جاری کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *