Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگئے

کراچی: منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگئے۔

معیشت کی غیر واضح سمت، بڑھتے ہوئے داخلی سیاسی انتشار کی وجہ سے پاکستان کو دوست ممالک کی جانب سے تاحال 6 تا 7 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت نہیں دی جارہی جس سے آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا اور یہی عوامل معیشت اور روپیہ کے عدم استحکام کا باعث بن گئے ہیں۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کی کمی سے 283.40 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بعد ازاں وقفے وقفے سے اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 3 پیسے کی کمی سے 283.55 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 286 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آئی ایم ایف پروگرام کے فی الوقت بحال نہ ہونے کا تاثر عام ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شرح مبادلہ کا تعین ڈیمانڈ سپلائی کی بنیاد پر مارکیٹ فورسز ہی کررہی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *