Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہم نے پاکستان کے ایسے مستقبل کی امید نہیں کی تھی، شان شاہد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہم نے پاکستان کے ایسے مستقبل کی امید نہیں کی تھی، شان شاہد

لاہور: پاکستانی معاشی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور تمام پاکستانیوں کی طرح شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی اس صورتحال پر پریشان ہیں۔

پاکستانی اداکار اور فلمساز شان شاہد نے ایک خبر شیئر کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر ایتھیوپیا سے بھی کم ہوگئی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ ایک بہت افسوس ناک دن ہے، ہم سب نے ایک بہتر مستقبل کیلئے اپنی زندگیاں خرچ کیں لیکن کیا یہ ہمار ا مستقبل ہے، ہم اس کا تصور نہیں کیا تھا۔

رواں برس کے آغاز میں جب روپے کی قدر مسلسل کم ہورہی تھی تو متعدد شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تھی۔

فرحان سعید نے لکھا تھا کہ ہم روپے کی قدر کو کیسے بحال کریں گے، جب سے میں زندہ ہوں، میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھی ہو۔

اداکارہ اشنا شاہ نے لکھا تھا کہ جب آپ کو زندگی گزارنے کی بنیادی ضروریات میسر نہ ہوں تو پھر آپ کیلئے قومی ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *