Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جاری پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ خطے کو بدستور متاثر کررہا ہے، جس کے اثرات کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ صبح کے وقت ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع تھرپارکر، بدین، ٹھٹھ، میرپورخاص، سجاول ،ٹنڈو محمد خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداندی ہوسکتی ہے جبکہ جیکب آباد،قمبرشہداد کوٹ،شکارپور،لاڑکانہ،دادو،جامشورو،سکھر،گھوٹکی، کشمور،شکارپور،سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.2 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد رہا،جمعے کو شہر میں بیشتر وقت تیز دھوپ رہنے کی توقع ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *