Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حارث رؤف کی عمرہ ادائیگی، بابراعظم نے ’مسجد نبویؐ حاضری‘ کی تصویر شیئر کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حارث رؤف کی عمرہ ادائیگی، بابراعظم نے ’مسجد نبویؐ حاضری‘ کی تصویر شیئر کردی

مکہ مکرمہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی جبکہ کپتان بابراعظم نے مسجد نبویؐ حاضری کی تصویر شیئر کردی۔

بابراعظم نے ٹوئٹر پر مسجد نبویؐ پر حاضری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نعتیہ مصرع ’’بعد از خدا بزرگ توئی۔۔۔ قصہ مختصر‘‘ بھی تحریر کرکے آقائے دو جہاںؐ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں۔

ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں کی جانب سے دونوں قومی کرکٹرز کو عمرہ ادائیگی پر مبارکبادوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز میں بابراعظم اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا تھا جبکہ بابراعظم کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔

عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم اور حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *