Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
روزہ افطار کرتے دکاندارلٹ گئے، واردات کی فوٹیج وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

روزہ افطار کرتے دکاندارلٹ گئے، واردات کی فوٹیج وائرل

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں اسٹریٹ کرمنلزنے روزہ افطار کرنے کے لیے دسترخوان پر بیٹھے دکانداروں کو لوٹ لیا ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں اسٹریٹ کرمنلزنے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، اور اب انہوں نے افطار کے منتظر روزہ داروں سے بھی لوٹ مار شروع کردی ہے۔

جوہرآباد تھانے کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں واقع پکوان کی دکان میں عین اس وقت ڈکیتی کی گئی جب دکاندار روزہ افطار کرنے کے لیے دسترخواں پر موجود تھے۔
دکان دار اذان مغرب کا انتظار کررہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان دکان میں داخل ہوئے جن میں سے ایک ملزم نے پہلے کیش کاؤنٹر کا صفایا کیا۔اس دوران اذان ہوگئی اور دکان میں موجود 9 افراد خوف کے عالم میں بیٹھے افطار بھی کرتے رہے۔

مسلح ملزم اطمینان سے سب کی جیبوں سے نقدی نکالتا رہا۔ واردات کے بعد ملزمان بآسانی فرارہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو چہرے پر ماسک لگائے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایچ اوجوہرآباد راجہ افضل نے بتایا کہ واردات 28 مارچ کو پیش آئی تھی لیکن اب تک واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جیسے ہی متاثرہ دکاندار پولیس سے رابطہ کریں گے تو واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *